اسلام آباد(آن لائن)حکومت کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو مزید پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری سے روک دیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد اراکین کے استعفوں کی منظوری کی فائل سپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھجوائی گئی تھی جن میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی اور ان کے بھانجے ظہور حسین قریشی کا نام بھی شامل تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو استعفے منظور نہ کرنے کا وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔سپیکر کی جانب سے تحریک انصاف اراکین کے استعفوں کی فائل کو داخل دفتر کردیا گیا ہے،سپیکر آفس کے مطابق اگلے احکامات تک کسی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دو اراکین شکور شاد اور محمد میاں سومرو کے استعفوں کا معاملہ عدالت میں ہیاور اس بارے میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف کے تمام مستعفی اراکین کی تں خواہ اور ٹی اے ڈی اے بھی بند ہے البتہ تحریک انصاف کے مستعفی اراکین تاحال سرکاری رہائش گاہیں استعمال کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments



