سپریم کورٹ، نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست مختصر سماعت کے بعد ایک دن کے لئے ملتوی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست مختصر سماعت کے بعد ایک دن کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے معاملہ کی انیسویں سماعت پر اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ بے نامی داروں سمیت مختلف نیب کیسز میں قانون سازوں کو حکم دے چکی ہے،کرپشن بنیادیحقوق کی خلاف ورزی میں آتی ہے،چیف جسٹس نے ایک موقع پر خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب آج آپ ہی بولیں ہم کوئی سوال نہیں کریں گے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہم اپنے سوالات جمعرات تک سنبھال کے رکھیں گے۔بعد ازاں معاملہ کی سماعت جمعرات 16 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔