اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کے سائفر کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یو ٹرن خان نے اپنی دوہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا ہے، مفروضی بیرونی سازش کا ڈھونگ رچا کر پاکستان کو سفارتی نقصان پہنچا کر اب کہتے ہیں سائفر کا معاملہ پیچھے رہ گیا ہے اب الزام نہیں لگاؤں گا،ان کے جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک میں صاف ظاہر ہو چکا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنایا اور اس پر “کھیلنے” کی بھی منصوبہ بندی کی،اب کہہ رہے یہ ماضی کا معاملہ ہے، جلسوں میں اسی بیانیہ پر انہوں نے ملکی اداروں کے خلاف الزام لگائے اور نفرت پھیلائی،یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں.
Load/Hide Comments



