محمد بن سلمان نے صرف دورہ پاکستان نہیں بلکہ دورہ ایشیا ملتوی کیا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے صرف دورہ پاکستان نہیں بلکہ دورہ ایشیا ملتوی کیا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا الزام پی ٹی آئی کے احتجاج پر عائد کرنے کے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اہم وزیر کی اخلاقی حالت یہ ہے کہ انہیں جھوٹ بولتے ذرا بھی مسئلہ نہیں، محمد بن سلمان نے ایشیا کا دورہ ملتوی کیا ہے صرف پاکستان کا دورہ ملتوی نہیں کیادوسری حقیقت یہ ہے کہ دوسرے ممالک کے تجزیہ کار اپنے حکمرانوں کو رائے دے رہے ہیں اور ان کا تجزیہ یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے تعلق پاکستان کے عوام سے لاتعلقی کا اظہار ہو گا لہذاٰ کوئی بھی ملک جسے پاکستان سے لانگ ٹرم تعلقات میں دلچسپی ہے وہ موجودہ حکمرانوں سے فاصلہ رکھے گا۔