لاہور (آن لائن) حسین الٰہی نے کہاہے کہ کل بھی گجرات عمران خان کے ساتھ تھا آج بھی گجرات عمران خان کے ساتھ ہے۔ گجرات میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حسین الٰہی نے کہاکہ عمران خان ایک قدم آگے بڑھائیں گے گجرات آپ کے ساتھ دوقدم آگے چلے گا۔حسین الٰہی نے کہاکہ پرویز الٰہی صاحب اور مونس الٰہی نے جو فیصلہ کیاتھاکل بھی اس فیصلے پر ڈٹ کر کھڑے تھے آج بھی قائم ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں بھی عمران خان کے ساتھ ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔عوام کا جوش و خروش بتا رہاہے کہ گجرات کس کے ساتھ کھڑا ہے۔حسین الٰہی نے کہاکہ گجرات میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء کاخیر مقدم کرتے ہیں۔گجرات والوں نے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں جوق درجوق شرکت کر کے حق ادا کرکے دکھایا ہے.
Load/Hide Comments



