لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیر آباد میں لانگ مارچ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو پکڑنیوالے پی ٹی آئی کارکن ابتسام حسن نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ابتسام حسن کی بہادری اور جرأت کی تعریف کی اورانہیں 25لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے۔ابتسام حسن نے جان پر کھیل کر ملزم کو پکڑا۔آپ کا یہ کارنامہ کسی بھی ترازو میں نہیں تولا جاسکتا۔ قوم ابتسام حسن کی دلیری کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا اور آپ جیسے بہادر نوجوان پر ناز ہے۔آپ کے بروقت ایکشن نے کسی بڑے حادثے سے بچایا۔ابتسام حسن کے ماموں ناصر محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Load/Hide Comments



