فائنل میچ:لیسکو کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لاہور (آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے آج بروز اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل میچ کے باعث لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے لیسکو چیف چودھری محمد امین نے کہا کہ پاکستان، انگلینڈ کے میچ کے دوران بجلی بند نہیں ہوگی، شائقین کو میچ کے دورا ن لیسکو ریجن میں کہیں بجلی بند نہیں ہوگی۔لیسکو نے لائنوں کی مرمت اور ڈویلپمنٹ کیلئے جاری شٹ ڈاؤن منسوخ کردیئے ہیں۔آج (اتوار) دوپہر 12 بجے کے بعد لیسکو ریجن میں کہیں بجلی بند نہیں ہوگی۔