پشاور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کا کاروان سارے ملک میں چل پڑا ہے فائنل راؤنڈ آچکا ہے اگلے ہفتہ میں فیصلہ ہو جائے گا۔عمران خان 26 سال قبل جدوجہد شروع کی آج سارا پاکستان اس کے ساتھ کھڑا ہے۔قوم سمجھتی ہے پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک دیانت لیڈر نہیں مل جاتا۔جس ملک میں بے ایمان لیڈر آئیں اس نے کبھی ترقی نہیں کی۔ملک کو لوٹنے والوں کو عوام کی فکر نہیں۔ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے عمران خان کے ساتھ مل کر لڑنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں یہاں ایبٹ آباد مین بازار میں حقیقی آذادی مارچ سے اظہار یکجہتی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزراء شہرام خان ترکئی، عاطف خان،اکبر ایوب خان،سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان،سابق ڈویژنل صدر سابق ایم این اے صالح محمد،سابق ایم این اے عظمی ریاض،ایم پی اے مومنہ باسط،ضلعی صدر ایبٹ آباد ایم پی اے قلندر خان لودھی،تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی،تحصیل صدر نقیب اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔اور عمران خان نے بھی ویڈیو لنک خطاب کیا۔
Load/Hide Comments



