اسلام آبا د(آن لائن)اقوام متحدہ کی ایڈز کنٹرول کی کنٹری ڈائریکٹر یوکی ٹیکی موٹو نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صحت کے شعبے بالخصوص ایڈز کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنچز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وزارت صحت ایڈز کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ایڈز کے خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں، وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر ایڈز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہاہے، کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں ایڈز کے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
Load/Hide Comments



