اسلام آباد(آن لائن)جسٹس عامر فاروق نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھا لیا صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نیجسٹس عامر فاروق سے حلف لیا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی حلف برداری تقریب میں وکلاء سمیت اعلی حکام نے شرکت کی چیف جسٹس عامر فاروق حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تو انہیں پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہو گیا تھا یاد رہے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس ہیں۔
Load/Hide Comments



