موجودہ حکومت سی پیک نے منصوبوں کی بحالی کے لئے پرعزم ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ اور فارن کنٹریز کے صدر کی قیادت میں چھ رکنی وفد نے ملاقات کی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا. ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں اور موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبوں کو بحال کر دیا ہے اور حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا کامیاب دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بحالی کے لیے پرعزم ہے. وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک نے منصوبوں کی بحالی کے لئے پرعزم ہے اور تمام منصوبوں کی تکمیل کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جبکہ بدقسمتی سے پچھلے پی ٹی آہی کے دور میں بند کر دیئے گئے تھے. انہوں نے مزید کہا کہ اب سی پیک منصوبے دوبارہ شروع ہو چکے ہیں اور حالیہ جے سی سی کا اجلاس اور وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین اس بات کی مثال ہے کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کو مزید تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے.