محکمہ موسمیات کی ہلکی بارش کی پیش گوئی

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور جزوی بادل چھائے رہنے کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سنٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز شہر کے ایئر کوالٹی کی شرح 168 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔