راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم سے پوچھا جا رہا ہے کہ آپ کی ہی حکومت ایف آئی آر نہیں کٹوا رہی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جی پنجاب کے لیے 3 نام دیے ہیں، حکومت ان میں سے ایک شخص کو آئی جی پنجاب لگائے۔ احتجاج اور دھرنے کے لیے ہم نے 72 گھنٹے کی کال دی تھی، آج رات پارٹی قیادت جو کال دے گی ہم اس کے مطابق عمل کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے آج تک فوج کے خلاف بات نہیں کی، ہمارے چیئرمین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ان کا مسئلہ نہیں ہے۔
Load/Hide Comments



