کراچی (آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ گورنر ہا وس پنجاب پر حملہ درحقیقت ملک کی تاریخ کے بدترین واقعات میں سے ایک ہے اور پاکستان میں بری مثالوں میں سے ایک مثال میں اضافہ ہوا ہے،پنجا ب میں جس طرح لا اینڈ آرڈر کو ہاتھ میں لیا جا رہا ہے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ حالات اگر قابو سے باہر ہوتے دکھائی دیں تو گورنر راج لگایا جاسکتا ہے کیونکہ آئین میں اسکی گنجائش موجود ہے۔کار خیر کے کاموں میں کراچی کا نام نمایاں ہے یہ شہر مولانا عبدالستار ایدھی اور ان جیسی شخصیات کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں پاکستان نمایاں مقام رکھتا ہے۔وہ منگل کو ڈاکٹر رتھ کے ایم فا رسول اسپتال کراچی میں سرجیکل وارڈ فور میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس انڈوسکوپی اینڈ گیسٹرو انٹرالاجی ”سیاگ” کے معائنے کے موقع پر خطاب اور صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔
Load/Hide Comments



