راولپنڈی میں تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری

راولپنڈی (آن لائن)وزیر آباد میں لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعہ کے بعدراولپنڈی میں تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہامری روڈ شمس آباد میں سڑک کے دونوں اطراف ٹینٹ لگاکر کارکن بارش کے باوجود مری روڈ پر موجود رہے اس موقع پر دھرنے کے شرکا کے لئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میچ دکھانے کے لئے بڑی سکرین لگائی گئی تھی احتجاجی دھرنے اور یوم اقبال کی عام تعطیل کے باعث مری روڈ پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم رہی تاہم اندرون شہر بڑی سڑکوں پر ٹریفک جام رہا حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان اور مرکزی جوائنٹ سیکریٹری مصدق گھمن دیگر مقامی عہدیداروں کے ہمراہ دھرنے میں موجود رہے اس موقع پر فیض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دھرنے کا تیسرا دن ہے پچھلے60 گھنٹوں سے کارکنان مری روڈ پر موجود ہیں جبکہ آج بارش کے باوجود کارکناں پورے جوش و خروش کے ساتھ دھرنے میں شریک ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان علامہ اقبال کی آئیڈیالوجی کو سامنے رکھ کر مصروف عمل ہے اس احتجاج کا مقصد پاکستان کو حقیقی آزادی دلانا ہے عمران خان قوم کو جگانے کے لئے نکلے ہیں اور انہوں نے عملی طور پرثابت کیا ہے کہ وہ قومی لیڈر ہیں یہی وجہ ہے کہ کبھی طیارے کی خرابی،کبھی گاڑی میں آتشزدگی اور کبھی براہ راست دھمکیوں سمیت عمران خان نے بہت سے واقعات کا سامنا کیا ہی انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیرپرآئی جی پنجاب پر پنجاب کابینہ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے صوبائی حکومت نے وفاق کو آئی جی کے لئے 3نام دیئے ہیں لیکن 24 گھنٹے گزر چکے ہیں اور آئی جی پنجاب تعینات نہیں کیا جارہا ہے حالانکہ فیصل شاہکار خود پنجاب سے جانا چاہتے ہیں لیکن وفاق گندگی سیاست کررہا ہے لیکن ہم اس وقت تک دھرنا جاری رکھیں گے جب تک قیادت کی جانب سے کوئی نئی ہدایات موصول نہیں ہوتیں انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے جذبہ حب الوطنی کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی دھرنا مظاہرین کے لئے شمس آباد مری روڈ پر سیمی فائنل کے لئے بڑی سکرین لگائی گئی تھی دریں اثنا سیمی فائنل میں پاکستان کی کامیابی پر دھرنے کے شرکا نے بھنگڑے ڈالتے ہوئے زبردست نعرہ بازی کی۔