بلاول بھٹو سے فرانسی ہم منصب کی ملاقات

مصر(آن لائن) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے درمیان ملاقات کی ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کی جانب سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر چلنے پر اتفاق کیاہے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے اقدامات کو بھی سراہا،فرانسیسی وزیرخارجہ کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے پاکستان کی عالمی برادری کی امداد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیرمملکت برائامور خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجودتھیں۔