اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کسی کے کہنے پر ملک میں تماشالگا رکھا ہے، اس وقت بھارتی میڈیا عمرا ن خان کی تعریف کررہا ہے،ملک دشمن عناصر کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے،اگر عمران خان کی لڑائی فوج کے ساتھ ہے تو پیپلز پارٹی ایک قدم آگے کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک کو تباہ کرنے کے مشن پر ہیں،ایک مشہور اخبار نے لکھا کہ عمران خان کو یہودی نواز ہونے پر گولی ماری ہے،عمران خان کا کھیل فوج میں تقسیم کرنا چاہتا تھا،پہلے تحریک انصاف کی دوسری صف کی قیادت فوج پر تنقید کر رہی تھی اب عمران خان کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مشہور کہاوت ہے کہ اپنے گھر کے شیرون کو نہ مارو کہ باہر کے کتے حملہ آور ہوں،عمران خان دوسرے ملکوں کے کتوں کو راستہ دے رہے ہیں،اقتدار میں رہنا ہی سیاست نہیں،دنیا کے بڑے بڑے انقلابی اقتدار میں نہیں آئے،اس وقت عمران خان کی بندوق کے نشانہ پر پاکستان اور افواج ہے،یہ تمام تماشہ کسی کے کہنے پر ہو رہا ہے،اس معاملے کے پیچھے مظبوط ہاتھ ہے جو ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے صدر کو خط لکھا،سپریم کمانڈر عارف علوی نے کوئی کردار ادا نہیں کیا،عارف علوی نے اسمبلی توڑ کر ارٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے،اب وقت آگیا ہے کہ صدر عارف علوی کا مواخدہ ہونا چاہئے،پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے بھارتی میڈیا عمران خان کی تعریف کر رہا ہے،پاکستان کے دشمنوں کے لئے راہ ہموار کررہا ہے،اگر لڑائی عمران خان کی فوج کے ساتھ ہے تو پیپلزپارٹی ایک قدم آگے کھڑی ہے،کمیشن میں اپ کی طرف, اپ کے استادوں سمیت اپ کے تانے بانے کا بھی پوچھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں سول وار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.
Load/Hide Comments



