کراچی (آن لائن)وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ منصوبے کا سنگ بنیاد وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے پیر کو کراچی ایئرپورٹ کے نزدیک سائٹ پر منعقدہ تقریب میں رکھا۔ 42 ارب روپے کی خطیر رقم کی لاگت کے اس منصوبے کی تعمیر کے بعد 20 ہزار سے زائد آئی ٹی ہنرمندوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ تقریب میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائل اسمبلی، معاون خصوصی برائے آئی ٹی محترمہ تنزیلہ ام حبیبہ، چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت، وفاقی و صوبائی سیکریٹری آئی ٹی، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران، ممبر آئی ٹی و ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، جنوبی کوریا کے قونصل جنرل، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ممتاز کاروباری و صنعتی شخصیات شرکت تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ پراجیکٹ کے آ?غاز پر اہالیان کراچی، اندرون سندھ اور ملک بھر کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایم کیو ایم کو جب بھی وسائل دستیاب ہوئے سب سے پہلی ترجیح عوامی مفادات کے منصوبوں کا اجراء کرنا رہی ہے۔کراچی آئی ٹی پارک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، منصوبے کا آج آغاز ہورہا ہے اور انشاء اللہ جون 2026 تک اس کی تکمیل ہوجائے گی۔اس منصوبے کی تکمیل سے آئی ٹی ہنر مندوں کیلئے 20 ہزار سے زائد پرکشش نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔کراچی آئی ٹی پارک اپنی نوعیت کا پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پراجیکٹ ہے جس سے نہ صرف کراچی کے شہریوں بلکہ اندرون سندھ اور پورے پاکستان کے آئی ٹی ہنرمند اور کمپنیاں استفادہ حاصل کرسکیں گی۔یہ پراجیکٹ پاکستان کی معیشت کے استحکا م کیلئے بنیادی کردار ادا کرے گا۔سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ہم آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے مسائل کے حل میں بے جا رکاوٹوں اور تاخیر کو برداشت نہیں کریں گے، وفاقی وزیر خزانہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہوجائیں، ورنہ ہم وزیر نہیں ہوں گے تو اپ بھی وزیر نہیں رہیں گے۔سید امین الحق نے بتایا کہ پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 186 اعچاریہ 658 ملین ڈالرز ہے جو آج کے کرنسی ریٹ کے لحاظ سے تقریبا 42 ارب روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔اس رقم میں سے 158 اعشاریہ 416 ملین ڈالر یعنی 35 ارب روپے سے زائد جنوبی کوریا کے ایگزم بینک کی جانب سے انتہائی آسان شرائط پر قرضے کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔بقیہ 28 اعشاریہ 242 ملین ڈالرز یعنی 6 ارب 25 کروڑ روپے کی رقم پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پراوگرام کے تحت فراہم ہوگی۔اسی طرح 19 ارب 66 کروڑ ارب روپے کی لاگت سے اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا آغاز کیا جاچکا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے آئی ٹی پارک منصوبے کیلئے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دن رات کی محنت نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ کراچی آئی ٹی پارک منصوبے کے خواب اور اس کی تکمیل کیلئے ایک طویل عمل سے گزرنا پڑا۔ہم نے پاکستان کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اور معاشی دارلحکومت کراچی و اس کے رہائشیوں کو عالمی معیار کی سہولیات پر مبنی پراجیکٹ منظوری کروانے کیلئے تمام مشکلات کو عبور کرتے ہوئے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے.
Load/Hide Comments



