اسلا م آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور وسطی ایشیاء ریاستوں کی دوستی بھائیوں جیسی ہے،پاکستان اور وسطی ایشیاء کی سیاسی اور سماجی تقافتی تاریخ ایک سی ہے۔ آذربائیجان کی “یوم فتح” کی تقریب کا اہتمام اسلام آباد میں ہوا جس میں آذربائیجان کے سفیر خضار فرہادوف، سفراء، سرکاری حکام، سیاستدان تقریب میں موجود تھے تقریب میں ترکیہ سفیر مہمت پاچاجی، وسط ایشیائی ریاستوں کے سفراء بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کو یوم فتح پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ آذربائیجان نے جو مشکلات آرمینیا کے ہاتھوں جھیلیں، آج وہی مشکلات بھارت کے ہاتھوں کشمیری جھیل رہے ہیں پاکستان اور وسطی ایشیاء ریاستوں کی دوستی بھائیوں جیسی ہے ہمیں ہمیشہ وسط ایشیاء سے مشکل وقت میں بھائیوں جیسی مدد ملی افغانستان میں جنگ کی وجہ سے ایک طویل عرصے تک رابطوں میں خلل رہا وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ وسط ایشیاء دورے سے رشتوں میں مزید مضبوطی آئی پاکستان اور وسطی ایشیاء کی سیاسی اور سماجی تقافتی تاریخ ایک سی ہے۔ اس مو قع پر آذربائیجان کے سفیر خضار فرہادوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دوستی پر فخر ہے پاکستان اور آذربائیجان ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے پاکستان کی حکومت اور عوام نے کاراباخ جنگ میں آذربائیجان کا ساتھ دیا آذری قوم پاکستان اور پاکستانی عوام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے آذربائیجان، پاکستان کے ساتھ تجارت اور سیاحتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہا ہے.
Load/Hide Comments



