لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار رہا جس کے نتیجے میں شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 197 ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے آنے والے 24 گھنٹوں میں بارش نہ ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے صبح اور رات کے وقت تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔
Load/Hide Comments



