سیاست کرو فساد،فتنہ اور انتشار نہ پھیلاؤ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سانحہ وزیرآباد میں سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضی سولنگی اور وقار ستی کو عمران خان کی جانب سے ملوث کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاست کرو فساد فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں،حکومت پہ رہ کر صحافیوں پہ حملے، اور اب صحافیوں پہ مقدمے کررہے ہیں،سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں،ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی،سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں ملک دشمنی تو نہ کریں،جو آپ کے خلاف بات کرے وہ آپ کا دشمن؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تینوں صحافیوں کا نام لے کر ان کی زندگی خطرے میں ڈالی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،پورا پاکستان فارن فنڈڈ فتنہ کے جھوٹ، بہتان اور فساد کا شکار ہے،اقتدار میں آنے کے لئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں،ملک کو آگ لگا کر، خون بحا کر لاشیں گِرا کر کیا کرنا چاہتے ہیں، صحافی سوال پوچھیں تو دشمن؟ایف آئی اے، الیکشن کمیشن اور عدالت سوال پوچھے تو دشمن؟ فارن فنڈڈ فتنہ آج تک اپنے خلاف کسی قانونی کیس میں پیش نہیں ہوئے۔