اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے تھا، پر تشدد مظاہروں اور شارٹ کٹ مارچ کے دوبارہ آغاز کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں، عوامی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ عوامی اور جمہوری بالادستی کی نہیں عمرانی بالادستی کی مہم ہے، عمران بچاؤ تحریک اب عمران کو اقتدار پر بٹھاؤ تحریک بن چکی ہے، پر تشدد مظاہروں کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت تعلیمی ادراوں کی تعطیل کا اعلان کر رہی ہے، افسوس کی بات ہے کورونا وبا کے بعد تعلیمی ادارے اب تحریک انصاف کے سیاسی انتشار کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں، یہ مظاہرہ نہیں محاصرہ ہے جس سے ہر کاروبار زندگی متاثر ہو رہا ہے،عمران خان سے ہمیشہ الزام تراشی کی بنیاد پر بیانیہ بنا کر سیاست کی ہے، اب تو غیر ملکی صحافی بھی ان سے ثبوت کا پوچھتے ہیں جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں، یہ لوگ جن پر الزامات لگاتے ہیں ان سے خفیہ ملاقاتوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں،یہ دوہرہ معیار اور منافقتنہیں تو کیا ہے؟
Load/Hide Comments



