آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آرکی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد(آن لائن)آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، قاتلانہ حملہ کے مقدمہ میں اقدام دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے،آئی جی پنجاب نے لاہور رجسٹری میں رپورٹ جمع کرائی ہے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز آئی جی پنجاب کو مزکورہ واقعہ پر24 گھنٹوں میں مقدمہ کے اندراج کے بعد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔