چیئرمین عمران خان پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز پورا دن اپنی ذاتی رہائش گاہ واقعہ زمان پارک میں گزار تاہم زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ شوکت خانم کے ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بھی گزشتہ روز عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ واقعہ زمان پارک کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹروں نے عمران خان کا طبی معائنہ کرتے ہوئے انہیں دو ہفتے تک گھر میں ہی آرام کرنے کی ہدایات کیں۔ مزید برآں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز زمان پارک ہی میں پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں پارٹی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں لانگ مارچ کے روٹ، روٹ پر پڑاؤ، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ایف آئی آر کا عدم اندرا سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔