اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر ملاکنڈی پارس کے مقام پر 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ کا سنگ بنیاد آج منگل کو رکھیں گے۔رپورٹ کے مطابق 75کلو میٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن 18704ملین روپے کی لاگت سے تعمیرکی جارہی ہے،پاور پلانٹ نومبر 2024 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا،884 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کوقومی گرڈ میں شامل کیا جائے گا،سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہوگی،بجلی سے گھریلو، زرعی اور صنعتی صارفین مستفید ہونگے،ٹرانسمیشن لائن پاور پلانٹ کی تکمیل سے قبل مکمل کرلی جائے گی،پراجیکٹ سی پیک کے تحت 2017میں 2000ملین ڈالرکی خطیر رقم سے شروع کیا گیا،منصوبے کی تعمیر سے 4250 افراد کو روزگار کا موقع حاصل ہوا۔
Load/Hide Comments



