اسلام آباد (آن لائن) سال رواں کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8نومبر کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال2022ء کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبر منگل کو ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، 3 بج کر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا، 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا۔واضح رہے کہ چاند گرہن کا اختتام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔
Load/Hide Comments



