پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگا کر قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کر نے کی کوشش قابل مذمت ہے،قدوس بزنجو

کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج ہمار ی شان آن اور فخر ہے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگا کر قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کر نے کی کوشش قابل مذمت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہیاور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بہادر ی و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہو گی وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران کو سیاست میں گھسیٹنا خطرناک رجحان ہے اور فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ قوم کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھی آج بھی ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔