سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کے جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام کے دعوے کو مسترد کردیا

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اعظم سواتی کے جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام کے دعوے کو مسترد کردیا۔سپریم جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں اعظم سواتی کی ویڈیو بنانے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں کہاگیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز میں صرف ججز کو قیام کرنے کی اجازت ہے۔سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز کے انتظامی امور رجسٹرار سپریم کورٹ کے کے پاس ہیں،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام نہیں کیا۔اعظم سواتی نے دورے کے دوران بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں قیام کیا۔بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی سپریم کورٹ کے کنٹرول میں نہیں۔