اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر حملے کی مذمت کرتی ہوں جب بینظیر بھٹو پر حملہ ہوا تو زرداری صاحب نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا عمران خان سے امید کرتے ہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے کل سے بدلیبات ہورہی ہے اور تین لوگوں کو مجرم قرار دیا ہے اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ کل کے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں پرامن احتجاج پر اشتعال انگیزی نہیں ہونی چاہییہم ذمہ داری پر بھی فوکس کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو بیان دیا جا رہا ہے اسکے نتائج کو سمجھ کر بیان دیں بلاول بھٹو نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے جب بینظیر پر حملہ ہوا تو زرداری صاحب نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا عمران خان سے امید کرتے ہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے کل سے بدلے کی بات ہورہی ہے اور تین لوگوں کو مجرم قرار دیا ہے اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ان کو نہیں کرنا چاہیے .
Load/Hide Comments



