اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما نور عالم خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے مگر لیڈروں سے بھی درخواست ہے کہ آپ ورکروں کو لوگوں کے گھروں پر حملے کی ترغیب نہ د لا ئیں،سیاست اپنی جگہ مگر اداروں پر تنقید نہ کی جائے ہاؤس سے ریکوسٹ ہے افواج پاکستان کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف قرارداد لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اپوزیشن کے رہنما نور عالم خان نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہیمگر لیڈروں سے بھی درخواست ہے کہ آپ ورکروں کو لوگوں کے گھروں پر حملے کی ترغیب نہ دیں آپ آئین کی پاسداری کیسے کریں گیافواج پاکستان پر حملے ہورہے ہیں انکو تھریٹ کیا جا رہا ہیجو اپنے بچوں گھر کو چھوڑ کر بارڈر پر ہیں ہم اپنے سیاسی مقاصد کیلئے انکے گھروں کے سامنے انکی تذلیل کرتے ہیں آپ کس کو خوش کر رہے ہیں آپ دشمن ممالک کو خوش کر رہے ہیں افواج پاکستان کے سپہ سالاروں کیخلاف بات کرنے پر وزیر دفاع ابتک قرارداد کیوں نہیں لائے سیاست اپنی جگہ مگر اداروں پر تنقید نہ کی جائے ہاؤس سے ریکوسٹ ہے افواج پاکستان کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف قرارداد لائیں یہ محافظ ہیں انہوں نے کچھ نہیں کیا انکے گھروں کے سامنے مظاہرے ہو رہے ہیں.
Load/Hide Comments



