جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی سے مورال بلند ہوا، افتخار احمد

سڈنی (آن لائن)پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے کہا ہے کہ دعا کریں گے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے، جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی سے مورال بلند ہوا۔سڈنی میں نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ میچ کی صورتحال کو دیکھ کر اننگز کھیلنا پڑتی ہے، جب ابتدائی بیٹسمین جلدیآؤٹ ہوجاتے ہیں تو لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔افتخار احمد نے کہا کہ سٹرائیک ریٹ پر تنقید ہوتی ہے لیکن جو صورتحال ہوتی ہے اس کے مطابق کھیلتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کپتان اور مینجمنٹ نے مجھے یہی کہا کہ مومینٹم کو آخری تک لے کر جانا ہے۔افتخار احمد نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بہت تیز گیم ہے، کبھی کبھی آتے ہی تیز کھیلنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افتخار احمد نے جنوبی افریقا کے خلاف 35 گیندوں پر 51 رنز بنائے تھے۔