لاہور (آن لائن)وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں ہیں۔صوبائی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر مراد راس لاہورکے شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ عمران خان کی طبیعت کافی بہتر ہے، دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران خان کو کیا مشورہ دیتے ہیں۔انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا، بہتر ہو گا۔
Load/Hide Comments



