راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی راولپنڈی آمداور راولپنڈی میں ممکنہ2روزہ پڑاؤ نے تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کی قیادت کو مشکلات سے دوچار کر دیاضلعی قیادت نے ضلعی حدود میں داخلے کے بعد مارچ کے شرکا کی تعداد کو زیادہ دکھانے اور پارٹی اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام حربے آزمانے پر غور شروع کر دیا اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عامر کیانی کی سربراہی میں گوجرخان میں اجلاس منعقدکیا گیا جس میں تحریک انصاف کے نائب صدر سہیل کیانی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے اجلاس میں مشاورت کے بعدعمران خان اور لانگ مارچ کے شرکا کی جمعہ کی سہ پہر4بجے ممکنہ آمد کے بعد لانگ مارچ کو رش میں پھنسائے رکھنے کی منصوبہ بندی وضع کر لی گئی اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی گوجرخان پہنچتے ہی ان کے قافلے کو ٹریفک کے رش میں پھنسایا جائے اس موقع پر کوشش کی جائے کہ ان کی آمد سے پہلے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا کی جائے اور ان کی آمد کے بعد ٹریفک جام میں شدت پیدا کی جائے تاکہ قافلہ بڑا نظر آئے اور اسی رش کے دوران عمران خان کا خطاب کروایا جائے اس موقع پر ڈیجیٹل میڈیا کی ٹیم کو بھی ہدائیت کی گئی کہ مکمل ٹریفک جام کے دوران تمام مناظر کیمروں میں فلمبند کئے جائیں۔
Load/Hide Comments



