عمران خان کو مچ جیل کے بجائے گدوہسپتال بھجوائیں،قادرپٹیل کا وزیر داخلہ کو مشورہ

اسلام آباد (آن لائن)عمران خان کو گرفتار کر کے بلوچستان کی مچ جیل بھجوانے کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کو مچ جیل کے بجائے سندھ بھیجا جائے۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے وزیر داخلہ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں بلوچستان کی مچ جیل کے بجائے سندھ بھجوایا جائے،حیدر آباد کا گدو ہسپتال عمران خان کیلئے مناسب جگہ ہوگا،اس وقت بھی گدو ہسپتال میں عمران جیسے بہت ہیں جو خود کو وزیر اعظم سمجھتے ہیں،گدو ہسپتال میں کیمرے نصب کیئے جائیں گے تاکہ عمران غلط الزام نہ لگائے،انہوں نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ کسی کو بلوچستان کی مچ جیل بھجوانا چاہتے ہیں تو بے شک مراد سعید اور گنڈاپور کو بھجوا دیں،ان دونوں کے لئے مچ جیل مناسب جگہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتاری کے خوف سے لاہور سے پنڈی اور پنڈی سے لاہورکیٹ واک کرتے رہیں گے۔