نیپرا میں بجلی مزید 2 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔ قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔