لانگ مارچ کچھوے کی رفتار سے چل رہاہے،اسلام آباد آنے کے آثار ہیں نہ تاریخ کا اعلان ہوا ہے،عطاء تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کچھوے کی رفتار سے چل رہاہے،اسلام آباد آنے کے آثار ہیں نہ تاریخ کا اعلان ہوا ہے،انکے اپنے لوگ تسلیم کررہے ہیں کہ لوگ نہیں آرہے فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ اکٹھے نہیں ہو رہے ہیں 14 سال کا لڑکا انکے ایک کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوا ہے،صدف نعیم بہت عرصہ سے صوبائی اسمبلی کور کررہی تھیں، کوئی تو ذمہ دار ہوگا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا فیصل واوڈا کی بات آج سچ ثابت ہورہی ہے خونی مارچ ہے یہ خونی مارچ تھا خونی مارچ ہے انسانی جان کی کوئی پرواہ نہیں ہے،ادھر جان جائے ادھر ایک چیک لیکر پہنچ جاوں،کیا پیسوں کی مدد سے جان کا ازالہ ہوسکتا ہے؟شام کو آپ لاہور آتے ہیں آرام کرتے ہیں اور شام میں پھر روانہ ہوجاتے ہیں یہ گوگی بچاو مارچ بھی ہے۔عطاء تارڑ نے کہا عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں سمن جاری ہوا ہے سیف نیازی مفرور ہیں ہماری اطلاع کے مطابق سیف نیازی پشاور میں روپوش ہیں کراچی کے ایک بزنس مین طارق شفیع کے اکاونٹ میں 2 عشاریہ 1 ملین ڈالر تحریک انصاف کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوئے ہیں عارف نقوی نے وہ پیسہ جرم کے بدلے کمایا جو تحریک انصاف کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے عمران خان کو جانے والے نوٹسز کا جواب موصول نہیں ہوئے.