حقیقی آزادی لانگ مارچ 11 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا،اسد عمر

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹر ی جنرل اسد عمر نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کیلئے 11 نومبر کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مارچ اور ملک بھر سے قافلوں کی آمد کی تاریخیں طے کر لیں،حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاء اللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، ملک بھر سے تمام قافلے 11 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔