راولپنڈی(آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمارا مارچ 100 فیصد پر امن ہے علی امین گنڈا پور نے آڈیو میں شکار کے لئے لائسنس یافتہ بندوقوں کا ذکر کیا تھا پاکستان کو درپیش بحرانوں کا حل صرف عمران خان ہے جڑواں شہروں کے عوام بے چینی سے عمران خان کے لانگ مارچ کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک پارک شمس آباد میں لانگ مارچ کے استقبالی کیمپ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں اسلام آباد راولپنڈی کی شہری عمران خان کا انتظار کررہے ہیں راولپنڈی اسلام آباد کا خواتین ونگ پوری طرح متحرک ہے اور خواتین نے بھی استقبالیہ کیمپ لگائے ہیں پاکستان کا واحد حل عمران خان ہے یہ پوری قوم کی آواز ہے راولپنڈی مری روڑ جگہ جگہ پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں امپورٹڈ حکومت اسلام آباد میں ہر قسم کی ڈرٹی گیم کھیل رہی ہے علی امین گنڈا پور کی آڈیو میں شکار کرنے کے لئے لائسنس یافتہ بندوقوں کا ذکر ہے ہمارا مارچ 100 فیصد پر امن ہے راولپنڈی کی عوام اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کریگی اسلام آباد سے سادہ وردی میں کچھ لوگ راولپنڈی کی طرف گرفتاریوں کیلئے آرہے ہیں امپورٹڈ حکومت کا عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہر پروپیگنڈے کے باوجود عمران خان نے پی ڈی ایم کے امیدوار کو کرم میں شکست دی راولپنڈی اسلام آباد کی خواتین گھر گھر جاکر لوگوں کو لانگ مارچ میں شرکت کیلئے مدعو کررہی ہیں امپورٹڈ حکومت اداروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اداروں اور پی ٹی آئی کو لڑانا چاہتی ہے نواز شریف ملک سے بھاگ کر لندن میں بیٹھ کر کہتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا نواز شریف کو پیغام ہے سیاست کا شوق ہے تو پاکستان آؤ پاکستان میں اب حق سچ اور عمران خون کا طوطی بولتا ہے۔
Load/Hide Comments



