اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی سی اسلام آباد کو لانگ مارچ و دھرنے کی درخواست جمع کروا دی۔اسلام آباد پی ٹی آئی کے صدر علی نواز اعوان اور بابر اعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی، پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر علی اعوان نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے این او سی کے حوالے سے آفیشلی درخواست جمع کروائی جس میں انتظامیہ سے جلسے اور دھرنے کا جلد این او سی جاری کرنے کی ایک بار پھر درخواست کی گئی، پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو 4 نومبر کو جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان لانگمارچ/دھرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔ڈی سی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے کہا کہ ٹریفک پلان اور روٹس کے حوالے سے ہماری ابتدائی باتیں مکمل ہوگئی ہیں، علی اعوان اور ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن آپس میں رابطے میں رہیں گے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ہم نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ ہم نے بہت انتظامات کرنے ہیں اس لیے ہمیں آج ہی این او سی جاری کریں۔پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ انتظامیہ وقت ضائع کر رہی ہے، شام تک انتظامیہ ہمیں این او سی جاری کرے، انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک پلان طے کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments



