موسم سرما میں گیس کا بحران، وزارت پٹرولیم نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا

اسلام آباد (آن لائن) وزارت پٹرولیم نے موسم سرما میں گیس بحران شدید ہونے کے خدشے کے پیش نظر موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا،گیس لوڈ مینجمنٹ پلان یکم نومبر سے 15 فروری 2023 تک کے لیے ہوگا۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت گیس بحران میں شدت کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر موسم سرما میں گیس کی دستیابی اور طلب کیا ہوگی تخمینہ لگا لیا گیا ہے۔موسم سرما میں ایل این جی کی درآمد کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے،کس سیکٹر کو کتنی گیس ملے گی ترجیحات طے کر لی گئیں ہیں،گیس لوڈ مینجمنٹ پلان یکم نومبر سے 15 فروری 2023 تک کے لیے ہوگا۔ بلوچستان اور سندھ سیلاب سے گیس کی دستیابی اور سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ موسم سرما میں گیس کی مجموعی طلب 8 ارب کیوسک فٹ یومیہ ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، گیس کی مجموعی پیداوار 3 ارب 75 کروڑ کیوسک فٹ یومیہ ہونے کا امکان۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 1ارب کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کیجائے گی ،موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 3ارب 25 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ سے زائد ہونے کا امکان اورموسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی دستیابی پہلی ترجیح ہوگی۔ گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں 3 اوقات گیس فراہم کی جائے گی۔ زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی،تندور،اور اسپتالوں کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی لہذابجلی کی پیداوار کے لیے گیس کی رسد تیسری بڑی ترجیح ہو گی۔ پاور پلانٹس کو 15 فی صد گیس کی کمی کا سامنا ہو گا،جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی سپلائی کے اوقات مقرر کیے جایئں گے۔ چ سیمنٹ،کھاد اور سی این جی انڈسٹری کے لیے گیس کی سپلائی دستیابی سے مشروط ہو گی۔