عمران خان نے فوج کے بارے میں کچھ غلط نہیں بولا،اسد عمر

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمرنے پس پردہ کسی قسم کے مذاکرات کی نفی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے فوج کے بارے میں کچھ غلط نہیں بولا پاک فوج کی سب سے بڑی طاقت اس کے عوام ہیں اگر قوم کی محبت کو نفرت میں بدلنے کی کوشش ہوئی تو ملک کا نقصان ہوگا انتخابات کی تاریخ تک لانگ مارچ کے شرکا احتجاج جاری رکھیں گے الیکشن کا اعلان ہوتے ہی سب پر سکون ہو جائے گالانگ مارچ ڈی چوک نہیں لے کر جائیں گے لیکن راولپنڈی میں ہر جگہ جائیں گے لاہور سے شروع ہونے والے لانگ مارچ نے قوم کو بیدار کر دیا ہے یہ اب نیا پاکستان ہے کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ کہ خوفزدہ کر کے عوام کو دبا لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف راولپنڈی سیکرٹریٹ مال روڈمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پرپنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی،وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان و دیگر رہنمابھی موجود تھے اسد عمر نے کہا کہ ہم اس وقت راولپنڈی آئے جہاں لانگ مارچ مانیٹرنگ کا نظام بنایا ہے قوم مارچ کے لئے مکمل طور پر تیار ہے لاہور سے مریدکے گوجرانوالہ سے آگے بڑھ رہے ہیں عمران خان کی عوام کو موبلائز کرنے صلاحیت ہے کسی اور لیڈر میں نہیں لانگ مارچ میں شہر ختم ہو جاتے ہیں عوام ختم نہیں ہو رہی جہاں جہاں سے لانگ مارچ گزرتاہے گھروں کی چھتوں اور کھڑکیوں میں خواتین استقبال کرتی ہیں لانگ مارچ کا ایک مقصد حاصل ہو گیا ہے کہ قوم بیدار ہو گئی ہے یہ نیا پاکستان ہے آپ طاقت کا اب استعمال نہیں کر سکتے پاکستان میں کاغذ پر تو جمہوری نظام ہے اسد عمرنے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ منزل کی جانب رواں دواں ہے شہر ختم ہوجاتے ہیں مگر مخلوق ختم نہیں آپ جتنی مرضی پابندیاں لگائیں لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل نہیں کرسکتے کیونکہ انہوں نے طے کر لیا ہے کہ یہ فیصلے صرف وہی کرینگے پرویز رشید کی گنتی میاں صاحب کے ساتھ رہ کر خراب ہوگئی ہے200 لوگ نکل رہے ہوتے تو اسلام آباد کو کنٹینرز سے بند نہ کر دیا جاتاہمارے پاس2 آپشن تھیں یا جمعہ تک اسلام آباد پہنچیں یا دن زیادہ لگتے ہیں تو بیشک لگ جائیں، نیا پلان بنا کے بھی عمران خان کو دیا ہے اب وہ فیصلہ کریں گے