عمران خان علی وزیر سے زیادہ سنگین کام کر رھا ہے:شازیہ عطا مری

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہاہے کہ عمران خان علی وزیر سے زیادہ سنگین کام کر رھا ہے۔عمران خان کو کسی کی تقرری نہیں کرسی حاصل کرنیکی جلدی ہے،ملک عمران خان کے ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ صحافی ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کو کسی بھی قیمت پر اقتدار چاہیے۔ہمارا پڑوسی ملک اس کے بیانات پر جشن منا رھا ہے۔اس آدمی۔کی ضد اور گھمنڈ سے ملک کو نقصان پہچ رہا ہے۔اقتدارطاقت اور ضد سے نہیں ملتا۔پاکستان کو مستحکم کرنے میں کوئی سچا ہے تو بیٹھ کر بات کریگا۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ اپنی عمر کے لوگوں کی طرحبات کرنا سیکھو۔چیخنا چلانا جھوٹے کا کام۔ہے۔ایک سوال کے جواب میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کون سی آزادی کی بات کرتا ہے۔یہ خون کی قیمت پر کرسی چاہتا ہے۔سب کو چور کہنے والا خود گھڑی چور کے نام سے مشہور ہے۔ انہوں نیکہاکہ چار برس میں عمران نے معیشت کو بہت بڑا نقصان پہنچایا۔ یہ بگڑ چکا ہے۔اسے فکر ہوتی تو چار برس کی کارکردگی پر بات کرتا۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان لیڈر نہیں بلکہ سب سے بڑا گیدڑ ہے،یہ رات کے ایکشن میں کیسے بھاگ گیا تھا۔ انہوں نیکہاکہ اگر اصلی اور حقیقی مارچ کرنا ہے تو اپنے بچے واپس لاو۔جب آپ اپنے بچوں کو تکلیف نہیں دیتے تو پاکستانی بچوں کو کیوں استعمال کرتے ہو۔ ایک۔سوال کے جواب میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اقتدار کیلئے کبھی مذہب کارڈ کا استعمال اور کبھی آزادی ڈرامہ کرتا ہے۔یہ صرف طاقت، کرسی اور ہیلی کاپٹر چاہتا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں گالی گلوچ کو فروع دیا ماضی میں اس ملک۔میں اس طرح کی بدتمیزی اور گالم گلوچ کبھی نہیں ہوتی تھی۔