صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کا نااہلی ریفرنس مسترد کردیا

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کا نااہلی ریفرنس مسترد کردیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پہلے سے دائر ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سنیٹر یوسف رضا گیلانی پر الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے،یوسف رضا گیلانی 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر منتخب ہونے کے بعد نااہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا،رولنگ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل(63)A) کا اطلاق نہیں ہوتا،سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نااہلی کا ریفرنس فائل کیاتھا.