کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 220.80روپے سے بڑھ کر221.25روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 227روپے سے گھٹ کر226.50روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں 3روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جس سے یوروکی قیمت فروخت 230.30روپے سے بڑھ کر233.30روپے پر جا پہنچی اسی طرح 3.10روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 266.60روپے سے بڑھ کر269.70روپے پر جا پہنچی.
Load/Hide Comments



