اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2022 تک اثاثوں اور واجبات کے سالانہ گوشوارے بشمول ان کی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہر رکن ہر سال 31 دسمبر کو یا اس سے پہلے کمیشن کو اپنے اثاثوں اور ذمہ داریوں کے گوشوارے بشمول اس کے شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کی ایک نقل جمع کرائے گا۔ کمیشن کے مطابق ہر سال یکم جنوری کوان اراکین کے نام شائع کرے گا جو ذیلی دفعہ (1) کے تحت متعین مدت کے اندر اثاثوں اور واجبات کی مطلوبہ گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے۔ کمیشن کے مطابق 16 جنوری کو ایسے تمام ا راکین اسمبلی اور سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی جائے گی جو جنوری کے پندرہویں دن تک اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے گا اور جب تک کہ وہ اثاثوں اور واجبات کا بیان فائل نہیں کرتا اس وقت تک اس کی رکنیت معطل رہے گی کمیشن کے مطابق اگر کوئی رکن اس دفعہ کے تحت اثاثوں اور واجبات کا گوشوارے جمع کراتا ہے جو مادی تفصیلات میں غلط پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ سے ایک سو بیس دنوں کے اندر جرم کا ارتکاب کرنے پر کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
Load/Hide Comments



