آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی ہیڈکوارٹرز ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی ہیڈکوارٹرز ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، ائیر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تربیتی معیار کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے آج کی جنگ میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر جدید ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی مسلسل تربیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا.