اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک اور ایچ نائن گراؤنڈ کی جانب جانے والے راستے کھلے ہیں۔ایف الیون میں کوئی عوامی جلسہ گاہ نہیں ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر دھیان مت دیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس۔ تفصیلات کے مطابق ایف نائن پارک اور ایچ نائن گراؤنڈ کی جانب جانے والے راستے کھلے ہیں۔ایف الیون میں کوئی عوامی جلسہ گاہ نہیں ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر دھیان مت دیں۔اہم تجارتی مراکز اور نجی دفاتر کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فیصل ایونیو تک حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عوامی اجتماعات کیلیے مقررہ مقامات اس حدود سے دور واقع ہیں۔ریڈ زون جانے والے راستوں کی مؤثر نگرانی جاری ہے۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Load/Hide Comments



