وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آج گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے ہمراہ سہون شریف کا دورہ

حیدرآباد(آن لائن) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آج گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے ہمراہ سہون شریف کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا -اس موقع پرایم این اے سکندر راہپوٹو،پی پی پی رہنمارئیس امان ا للہ شاہانی، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن، ڈی آئی جی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ، ڈی سی جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفی،ایس ایس پی عمران قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات رفیق احمد سولنگی بھی ان کے ہمراہ تھے- وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر پنجاب نے سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضری دی اورفاتح خوانی کی اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعا کی-بعد ازاں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ عمران خان کاسیلاب پر کبھی توجہ نہیں رہا ان کی توجہ صرف عام انتخابات پر ہے جو کہ اپنے وقت پر ہوں گے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے بڑی تباہی آئی ہے، گورنر پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کے نجی شعبے سے لوگوں نے سندھ کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 11 ہزار راشن بیگس عطیہ کیا ہے جبکہ مزید بھی مدد کی جائیگی -انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کے محبت اور مہمان نوازی کاشکریہ ادا کیا- وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنرپنجاب کا سہون کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیااور انہیں بتایا کہ سیلاب کے وجہ سے ہماری عوام کومشکلات کا سامنا ہے اور میں پنجاب کے دوستوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کی، سندھ حکومت کوشش کررہی ہے کہ ہم سندھ بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد مکمل کرکے معمول کی زندگی بحال کی جائے – انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک 70 فیصدپانی کی نکاسی ہوچکی ہے جبکہ بقیہ پانی کی نکاسی کی بہت جلد مکمل ہوجائیگی اور انشا ا للہ ہم ربیع کی فصل کاشت کرسکیں گے-