لاہور (آن لائن) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ صدف نے کل ہی عمران خان کا انٹرویوکیا کیا معلوم تھا آخری ملاقات ہوگی،صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لانگ مارچ میں خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدف ایک جی دار لڑکی تھی، گزشتہ روزہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے جی دار اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔فواد چوہدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہوگی، خدا غریق رحمت کرے.
Load/Hide Comments



