یہ لانگ ما رچ نہیں معا فی ما رچ ہے، طلال چوہدری

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما و سا بق وفا قی وزیر مملکت طلا ل چو ہدری نے کہا ہے کہ یہ لانگ ما رچ نہیں معا فی ما رچ ہے،سر کا ری وسا ئل پر کو نسا ما رچ ہو تا ہے،بند کمروں میں منتیں کر نے والا با ہر آکر اکڑ نہیں سکتا،لو گو ں کے بچو ں کو سڑکو ں پر لے آئے ہو ں اور اپنے بچے لندن بیٹھے ہیں، عمرا ن خا ن لاشوں پر سیا ست کر نا چا ہتے ہیں، کب فا رن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آئے گا ارشد شریف کی تحقیقا ت کے بعد بہت سے انکشافات سا منے آئے گیں، ارشد شریف قتل میں سلما ن اقبا ل کو شامل تفتیش ہو نا چا ہئے،ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے فیصل آبا د میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ارشد شریف کے بچو ں کی کفا لت حکو مت خو د کر ے گی،ارشد شریف کے قتل کی بہت سے چیزیں سا منے آگئی ہے ملک سے ارشد شریف کو کس نے نکا لا،کینیا کیسے پہنچا وہا ں کس کے ساتھ ٹھہرا اس کے سا تھ کو ن تھے ایک ٹی چینل کا مالک اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھا نے کیلئے ڈرامے کر رہا ہے انہو ں نے کہا ہے کہ لو نگ ما رچ میں پنجاب کے سر کا ری وسائل استعما ل ہو رہے ہیں پر ویز الٰہی غریبو ں کا آٹاکھا گیا ہے اس وقت پنجاب اور کے پی کے کے حکمرانوں کی یہ حالت ہے کہ وہ فسادی مارچ کو سپورٹ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاسی نفسیات کی جنگ ہار چکا ہے،لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوگا۔